۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں غیبت حضرت ولی عصر (عج) کے زمانے میں شیعوں کے اچھے اور مناسب احوال کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیه السلام:

طُوبى لِشيعَتِنَا الْمُتَمَسِّكينَ بِحُبِّنا فى غَيْبَةِ قائِمنا اَلثّابِتينَ عَلى مُوالاتِنا وَ الْبَرآئَةِ مِنْ اَعْدآئِنا اُولئِكَ مِنّا وَ نَحْنُ مِنْهُمْ وَ قَدْ رَضُوا بِنا اَئِمَّةً وَ رَضينا بِهِمْ شيعَةً وَ طُوبى لَهُمْ، هُمْ وَ اللّه‏ِ مَعَنا فى دَرَجَتِنا يَوْمَ الْقِيامِةِ

امام موسی علیہ السلام نے فرمایا:

خوش بخت ہیں ہمارے شیعہ کہ جو ہمارے قائم کی غیبت کے زمانے میں ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہماری دوستی اور ہمارے دشمنوں سے برائت پر ثابت قدم ہیں۔ وہ ہماری پیشوائی پر راضی اور ہم ان کے شیعہ ہونے پر راضی اور خوش ہیں۔ خوش بخت ہیں وہ، خدا کی قسم وہ قیامت کے دن ہمارے ساتھ ہمارے ہم مرتبہ ہیں۔

بحارالانوار: ج 51، ص 151

تبصرہ ارسال

You are replying to: .